• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین عالمی جرائم پرسزا دینے کی حمایت کرتےہیں،چینتازترین

May 15, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہاہے کہ وہ عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے سنگین بین الاقوامی جرائم پر سزار دینے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندہ ڈائی بینگ نے سلامتی کونسل میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی)لیبیا پر بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں آئی سی سی کے کام پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے اس با ت کی نشاندہی کی کہ جو کیس اس وقت آئی سی سی کے پاس ہے اسے 2011 میں بیھیجا  گیا تھا اور اس میں تفتیشی عمل کی تکمیل کیلئے استغاثہ کے روڈ میپ  کا ذکر کیا گیا تھا۔

انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ آئی سی سی اپنے کام میں پیشرفت کریگی اور آئین میں درج تکمیلی اصول  پر سختی سے کاربند رہے گی،اپنی آزاد،با مقصد اور غیر جانبدار پوزیشن برقرار رکھے گی،عدالتی خودمختاری کا مکمل احترام کریگی ،متعلقہ ممالک کے جائز خیالات سنے گی  اور لیبیا کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون کو برقرار رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیبیا میں امن و استحکام کیلئے عدالتی انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ لیبیا کی قیادت اور ملکیت کے اصولوں پر عمل کرے، لیبیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے، لیبیا کے اندر مذاکرات اور مشاورت کی حمایت کرے، سیاسی تبدیلی کو فروغ دے  اور بیرونی حل مسلط کرنے سے گریز کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا سے متعلق آئی سی سی کی سرگرمیوں کو  لیبیا کے باشندوں  کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے  اور اختلافات اور کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

 عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے والے اہم بحرانوں اور چیلنجز سے نمٹنے کے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے  کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈائی نے کہا کہ  آئی سی سی کو  قانون کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے، بین الاقوامی قانون کو مساوی اور مستقل مزاجی سے لاگو کرنا چاہیے، دوہرے معیارات  سے گریز کرنا چاہیے۔