• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بین الاقوامی برادری نے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے بین الاقوامی دن کی متفقہ حمایت کی ہے:چینی ترجمانتازترین

June 11, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ  بین الاقوامی برادری کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے بین الاقوامی دن کے قیام کی متفقہ حمایت سے ظاہرہوتاہے کہ اس کا عالمی تہذیبی اقدام(جی سی آئی) وقت کے رجحان کے مطابق اور موجودہ  دور کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے منگل کو نیوز بریفنگ میں کہا کہ چینی وژن اور اس  کے لائحہ عمل کو زیادہ سے زیادہ ممالک کی جانب سے سمجھا جارہا ہے، اس کی حمایت  اور اس پر مثبت ردعمل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں 10 جون کو تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا عالمی دن منانے کے لیے چین کی مجوزہ قرارداد کومتفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے اداروں سے اس بین الاقوامی دن کو منانے کا کہا گیا ہے۔