• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بین الاقوامی برادری تائیوان خطے کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر چینی اعتراض کی حمایت کرتی ہے:ترجمان وزارت خارجہتازترین

May 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  ورلڈ ہیلتھ اسمبلی(ڈبلیو ایچ اے) کے آئندہ اجلاس میں تائیوان  خطے کی شرکت پر چین نے اعتراض اٹھایا ہے جس کو بین الاقوامی برادری کی  جانب سے وسیع پیمانے پر تسلیم اور اس کی حمایت کی گئی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا میں صرف ایک چین  اور تائیوان  مین لینڈ کا ایک  اٹوٹ انگ ، اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندہ واحد قانونی حکومت ہے ،  ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ تائیوان خطے  کی عالمی تنظیموں بشمول ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)  کی سرگرمیوں میں شرکت  کے حوالے سے چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔

ترجمان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا  کہ اس مسئلے کو ایک چین کے اصول کے تحت ہینڈل کیا جانا چاہیے جواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کی قرارداد 2758 اور ڈبلیو ایچ اے کی قرارداد 25.1  کے ذریعے  ایک توثیق شدہ بنیادی اصول ہے۔