• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بین الاقوامی کروزبحری جہاز 1 ہزار 100 سے زائد سیاحوں کو لے کرچینی شہر تیان جن پہنچ گیاتازترین

March 13, 2024

تیان جن (شِنہوا) چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیان جن کی تیانجن انٹرنیشنل کروزہوم پورٹ پرایک بین الاقوامی کروزبحری جہاز لنگر انداز ہوا ، ہالینڈ امریکہ لائن کے اس کروزبحری جہاز زوئی ڈرڈیم پر 30 ممالک اور خطوں کے 1 ہزار 100 سے زائد سیاح سوار ہیں۔

285 میٹرطویل اور 32 میٹرچوڑے اس کروزبحری جہاز کا تیان جن کا یہ پہلا دورہ ہے۔ یہاں وہ دو دن اور ایک رات قیام کرے گا اور اس دوران مسافر بیجنگ، تیان جن اور شی آن شہروں کے سیاحتی مقامات کا دورہ کریں گے۔

مقامی کسٹم انتظامیہ اور کروز شپ ایجنسی کی متعدد خدمات کی بدولت کروز بحری جہاز کا تیان جن کا دورہ ممکن ہوا ہے۔مقامی امیگریشن انسپکشن آفیسر بی لین لین نے بتایا کہ انہوں نے کروز لائن اور پورٹ کمپنی کے ساتھ ملکر مسافروں کی کلیئرنس کے طریقہ کار کو سہل بنانے اور سیاحوں کی ضروریات پورا کرنے کے لئے کام کیا۔

تیان جن انٹرنیشنل کروزہوم پورٹ کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی جنرل منیجر ڈونگ زی چھن کے مطابق تیان جن انٹرنیشنل کروز ہوم پورٹ کوچین کے شمالی خطے میں سب سے بڑی کروزہوم بندرگاہ کا درجہ حاصل ہے جہاں رواں سال اب تک 16 کروز بحری جہازوں کی آمد ہوئی ہے اوراس  کے ذریعے 50 ہزار سیاحوں کے سفری دورے ہوئے۔ڈونگ نے کہاکہ وہ تیان جن میں کروز سیاحت کی صنعت کی بحالی سے متعلق کافی پرامید ہیں۔

کروز شپ ایجنسی کے کاروبار میں مصروفِ عمل سائنوٹرانس نارتھ چائنہ کنٹینر کمپنی میں شعبہ جہازرانی کے سینئر معاون منیجرجیاؤ ڈیشوائی نے کہا کہ حکومت کی تعاون پر مبنی پالیسیوں اور کروز سیاحت کی بڑھتی مانگ کی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ چین میں کروز سیاحت کی صنعت تیزی سے ترقی کرے گی۔