• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بین الاقوامی میڈیا کو سنکیانگ کے "دو اجلاسوں" کی کوریج کی دعوتتازترین

January 29, 2024

ارمچی (شِنہوا) بین الاقوامی نمائندوں اور میڈیا اداروں کو پہلی بار سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے کے آئندہ "دو سیشنز" میں شرکت یا کوریج کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

مقامی"دوسیشنز" صوبائی سطح کے قانون سازوں اور سیاسی مشیروں کے سالانہ اجلاس ہیں، جن کے دوران آنے والے سال میں مقامی معاشی وسماجی ترقی کے منصوبوں پرغورکیا جاتا ہے۔

 مقامی حکام کی جانب سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سنکیانگ کی علاقائی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس منگل کو شروع ہوگا، جبکہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی سنکیانگ کی علاقائی کمیٹی کا اجلاس پیر سے ہوگا۔

خارجہ امور کے علاقائی دفتر نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سفارتخانوں، ایس سی اوکے مبصر ممالک اور ڈائیلاگ پارٹنرز کے ساتھ ساتھ ایس سی او سیکرٹریٹ اور وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون انسٹی ٹیوٹ جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی اجلاسوں میں مدعو کیا ہے۔