• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بین الاقوامی شاہراہ ریشم ثقافتی نمائش چین کے صوبے گانسو میں شروعتازترین

September 06, 2023

لانژو(شِنہوا) چھٹی شاہراہ ریشم (دون ہوانگ) بین الاقوامی ثقافتی نمائش بدھ کو  چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے قدیم شاہراہ ریشم کے ایک بڑے مرکزی شہر دون ہوانگ میں شروع ہوئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔

ایکسپو میں50 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 1 ہزار 200 سے زائد مہمان شرکت کر رہےہیں۔

 اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ  کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے شاہراہ ریشم کے جذبے کو فروغ دینے، عالمی تہذیبی اقدام پر عمل کرنے، اور وسیع پیمانے پر بین الاقوامی عوامی تبادلے اور تعاون پر زور دیا۔

 شرکاء نے تہذیبوں کے تنوع کا احترام کرنے ، کھلے پن اور باہمی طور پر سیکھنے کے ذریعے مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔