• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بینک آف چائنہ کے سابق چیئرمین پر رشوت اور غیر قانونی قرض جاری کرنے کے الزام میں فرد جرم عائدتازترین

February 19, 2024

بیجنگ(شِنہوا) بینک آف چائنہ کے سابق چیئرمین لیو لیانگی پر مشتبہ رشوت لینے اور غیر قانونی قرض جاری کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے پیرکوکہا کہ  نگران قومی کمیشن کی طرف سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد، لیو کے خلاف مقدمہ مشرقی شہر جینان کے پروکیوریٹوریٹ نے میونسپل انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں دائر کر دیا ہے۔ایس پی پی نے ایک بیان میں کہا کہ استغاثہ نے لیو پر پارٹی کے سابق سربراہ اور بینک آف چائنہ کے چیئرمین سمیت اپنے سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو قرضوں اور فنانسنگ، پراجیکٹ میں تعاون اور اہلکاروں کی تقرریوں میں مدد فراہم کی اوراس کے بدلے میں بھاری رقم اور جائیداد وصول کی۔ ایس پی پی کے مطابق، لیو پر غیر قانونی طور پر بھاری قرضے جاری کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، جس سے سنگین نقصان ہوا۔