بنکاک (شِنہوا)45 ویں بنکاک بین الاقوامی موٹر شو (بی آئی ایم ایس) میں اعلی معیار، جدید ڈیزائن اور مسابقتی قیمتوں کی بدولت چین کی الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) بنانے والی کمپنیوں کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
12 روزہ شو کا آغاز بدھ سے ہوا جس میں تقریباً 49 بڑے آٹو برانڈز پیش کئے گئے ہیں جس میں کم سے کم 20 نئے ماڈلز بھی شامل ہیں۔
ایم جی سائبرسٹر دو نشستوں پر مشتمل ایک الیکٹرک کنورٹیبل اسپورٹس کار ہے جسے ایم جی موٹر نے جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) میں پہلی بار نمائش کے لئے پیش کیا ہے جس نے کاروں کے شوقین افراد کے دل جیت لئے ہیں۔
سائیک موٹر کی ملکیتی کمپنی ایم جی موٹر نے 2019 میں تھائی لینڈ کی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا اور گزشتہ نومبر میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں اپنی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک گاڑی تیار کی تھی۔
ایم جی سیلز (تھائی لینڈ) کے صدر شوین نے کہاکہ وہ تھائی لینڈ میں آنے والے ابتدائی چینی برانڈز میں سے ایک ہیں اور صارفین کی طلب کو پورا کرنے کے لئے تھائی مارکیٹ میں ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں سے لیکر الیکٹرک گاڑیوں تک مصنوعات کی ایک مکمل رینج متعارف کرائی ہے۔

تھائی لینڈ، بنکاک میں 45 ویں بنکاک بین الاقوامی موٹرشو کے دوران جی اے سی آئی اون کے بوتھ پر ایک شخص ہائپرایس ایس آر کی تصاویر بنارہا ہے۔ (شِنہوا)
گیلی کے زیکر اور شی پھنگ جیسے چینی کار سازوں نے تھائی صارفین کے لئے اپنی نئی الیکٹرک گاڑیاں پہلی بار پیش کی ہیں۔
زیکر کے جنوب مشرقی ایشیا خطے کے سربراہ الیکس باؤ نے کہا کہ ان کی کمپنی عالمی سطح پر کاروبار میں توسیع کررہی ہے اور اس نے لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔