شنگھائی(شِنہوا)محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کہکشاں ایم 87 کے قلب میں موجود بلیک ہول کےسائے اور اس سے نکالے گئے طاقتور جیٹ کی پہلی بار تصویرکشی کی ہے۔
ایم 87 کہکشاں کے بلیک ہول کا حجم سورج سے ساڑھے 6 ارب گنا زیادہ ہے اور یہ زمین سے 5 کروڑ50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر ہے۔
اپریل 2019 میں ایک تاریک وسطی علاقے اور ایک روشن انگوٹھی کےساتھ ڈونٹ نما ڈھانچے کو بلیک ہول کی پہلی تصویرکےطور پر بین الاقوامی توجہ حاصل ہوئی۔
ایک بلیک ہول مادے کو اپنے قریبی علاقے میں گھیر سکتا ہے اور کہکشاں سے پرےطاقتور ذرات کو باہر نکال سکتا ہے جس سے بلیک ہول کی مرکزی حیثیت برقرار رہتی ہے۔ ماہرین فلکیات جیٹ کے محرکات کو جتنا ممکن ہو سکے قریب سے دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بہتر طور مشاہدہ کیا جا سکے کہ توانائی بخش جیٹ کیسے بنتے ہیں۔