چٹاگرام ، بنگلہ دیش (شِنہوا) بنگلہ دیش میں ایک چینی کمپنی کی تعمیر کردہ زیر آب سرنگ کے جنوبی حصے کا ڈھانچہ مکمل ہوگیا ہے۔
بنگابندھو شیخ مجیب الرحمان سرنگ جنوبی ایشیا میں پہلی زیرآب سرنگ ہے جو چٹا گانگ شہر میں دریائے کانا پوری پر واقع ہے اور یہ دریا کے مشرقی اور مغربی کنارے کو جوڑتی ہے۔
چائنہ کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کی تعمیر کردہ یہ سرنگ 9.3 کلومیٹر طویل ہے، جس پر 80 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا جاسکتا ہے ،اس منصوبے کو ایکسپورٹ۔ امپورٹ بینک آف چائنہ نے ترجیحی قرض فراہم کیا ہے۔
بنگلہ دیش ،چٹاگرام میں دریا پر چین کی امداد سے تعمیر کردہ سرنگ کے ڈھانچے کی کامیاب تکمیل پر منعقدہ تقریب سے بنگلہ دیش میں چین کے سفیرلی جی منگ خطاب کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)
بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ گن بھون سے تقریب میں ورچوئل طور پر شرکت کی اور اس کی تعمیر میں شامل تمام کوششوں کو سراہا۔
بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی منگ نے کہا کہ یہ سرنگ مقامی نقل و حمل کی سہولت کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گی ۔ بنگلہ دیش اور ہمسایہ ممالک کے درمیان رابطے میں سہولت فراہم کرے گی، علاقائی رابطے میں بنگلہ دیش کی اہمیت کو اجاگرکرے گی جو بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں ایک مرکز ہے۔
یہ بڑے قطر کے زیرآب شیلڈ سرنگ بارے چینی کمپنی کا بیرون ملک پہلا منصوبہ بھی ہے ۔