بیجنگ (شِنہوا) چین کےجنوبی صوبے ہائی نان کے تفریحی شہر بواؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیاء کانفرنس 2024 کا انعقاد 26 سے 29 مارچ ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
بی ایف اے کی ویب سائٹ پر جاری ایجنڈے کے مطابق افتتاحی اجلاس 28 مارچ ہوگا جبکہ اس سے قبل 26 مارچ کو پریس کانفرنس ہوگی ۔ اس کے علاوہ پینل مباحثوں کا ایک سلسلہ گول میز اور سی ای او مکالمے جیسی تقریبات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جس میں شرکت دعوت نامے سے مشروط ہوگی۔
پینل مباحثوں میں خاص طو پر ایشیا پر توجہ مرکوز کرنے، ایشیا میں سرمایہ کاری، ایشیا میں مالیاتی تعاون وسیع کرنے اور ایشیا کو ترقیاتی مرکز بنانے کی کوششوں سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔
ایشیا پر مرکوز ان موضوعات میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے، سرمایہ کاری کا ایکوسسٹم بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ترغیب میں اضافے ، حقیقی معیشت میں پیشرفت کے لیے ایشیا میں مالیاتی تعاون کو فروغ دینے اور ایشیائی ممالک کے درمیان صنعتی اور سپلائی چینز تعاون مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایجنڈے میں مصنوعی ذہانت، نئی توانائی گاڑیوں کا مستقبل اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال بھی شامل ہے جس میں مقررین ٹیکنالوجی پر مبنی انقلاب کے آغاز کے اہم لمحہ پر غورکرنے سمیت اے آئی جی سی کے معیشت اور انسانیت کے طرز زندگی میں لائی گئی تبدیلیوں اور اس سے پیدا شدہ خطرات اور مصنوعی ذہانت کی عالمی طرزِحکمرانی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جزیرہ نما صوبے ہائی نان میں منعقدہ رواں سال کی کانفرنس کے ایجنڈے میں نئی توانائی گاڑیوں کے عروج پر ایک پینل مباحثہ بھی شامل ہے۔صوبے نے 2022 میں ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس میں 2030 تک ایندھن سے چلنے والی تمام گاڑیوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا کہا گیا تھا۔ اس طرح یہ چین کا پہلا صوبہ بن گیا تھا جس نے صاف توانائی کی منتقلی کے لئے اس طرح کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔