بیجنگ(شِنہوا)بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2024، 26 سے 29 مارچ تک چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں منعقد ہو گی۔
بی ایف اے کے سیکرٹری جنرل لی باؤڈونگ نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اس سال کی تقریب میں اس بات پر توجہ مرکوز کی جائے گی کہ کس طرح عالمی برادری چیلنجز اور اپنی ذمہ داریوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کی کانفرنس میں قومی رہنما، سرکاری حکام، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، کاروباری شخصیات، مختلف شعبوں کے ماہرین اور پریس کو مدعو کیا جائے گا۔
پینل مباحثوں کا اہتمام عالمی معیشت، سماجی ترقی، بین الاقوامی تعاون، اور سائنسی وتکنیکی اختراع کے چار اہم موضوعات پر کیا جائے گا۔