• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بوآؤ فورم کا توانائی کی منتقلی میں عالمی تعاون کو فروغ دینے پر زورتازترین

March 29, 2024

بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں ہونے والی بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2024 میں شریک توانائی کمپنیوں کے ایگزیکٹوزنے توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے مزید عالمی تعاون پر زوردیتے ہوئے فعال منصوبوں کا وعدہ کیا ہے۔"کم کاربن انرجی ٹرانسفارمیشن" کے عنوان سے جمعہ کو منعقدہ ایک ذیلی فورم میں، پیٹرو چائنہ کے صدر ہوانگ یونگ ژانگ نے بتایا کہ چین کا تیل اور گیس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ادارہ گرین ڈرائیو کے تحت نئی توانائی کے کاروبار کو فعال طور پر ترقی دے رہا ہے۔ ہوانگ کے مطابق  نئی توانائی کا شعبہ پیٹرو چائنہ کے اہم کاروبار میں سے ایک بن رہا ہےاورنئی توانائی   2025 میں اس کی کل پیداوار کا 7 فیصد اور 2035 میں ایک تہائی ہونے کی توقع ہے۔   یہ چین کی ماحول دوست منتقلی کی جانب ایک مثال ہے کیونکہ وہ 2030 تک کاربن اخراج کی انتہائی سطح کو حاصل کرنے اور2060 تک کاربن غیر جانبداری تک پہنچنے کے اپنے دوہرے کاربن اہداف کےحصول کے لیے کوشاں ہے۔  توانائی کے قومی ادارہ کے مطابق برسوں کی بھرپور سرمایہ کاری کے بعد، 2023 کے آخر میں چین کی قابل تجدید توانائی کی مجموعی  پیداواری صلاحیت 1ہزار516 گیگا واٹ سے زیادہ تھی جو ملک کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا 51.9 فیصد اور قابل تجدید توانائی کی مجموعی عالمی پیداوارکا تقریباً 40 فیصد ہے۔