• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بوآؤ فورم :ماہرین کا مصنوعی ذہانت کی تحسین کرتے ہوئے نگرانی کا مطالبہتازترین

March 28, 2024

بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا) بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2024 میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حوالے سے پینل مباحثے کاانعقاد کیاگیا،جس میں مقررین نے اے آئی کے ترقی کے امکانات پر امید کا اظہار کرتے ہوئے صنعت کی نگرانی کو تیز کرنے کی کوششوں پر زوردیا۔ برکلے کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں الیکٹریکل انجینئرنگ اورکمپیوٹر سائنسز کے پروفیسر اسٹیورٹ رسل نے کہا کہ جی پی ٹی-4 جیسے لارج لینگوئج کے ماڈلز کی کارکردگی انتہائی متاثر کن ہے۔

"مصنوعی ذہانت" کتاب کے شریک مصنف رسل نے مزید کہا کہ اس سے ہمیں اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ایک ایسی دنیا میں رہنا کیسا ہوگا جہاں ہم بجلی تک رسائی کی طرح ایک بٹن دبانے سے مصنوعی ذہانت تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

رسل کے مطابق  اس ٹیکنالوجی میں اب بھی بہت اہم خلا موجود ہیں۔ 2022 کے آخر میں چیٹ جی پی ٹی کی دنیا بھر میں مقبولیت کے بعد  ٹیک کمپنیاں اور سٹارٹ اپ اسی طرح کے اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ ساتھ بڑے لینگویج ماڈلز پر مبنی صنعتی ایپلی کیشنز کو لانچ کر کے اے آئی  کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے جلدی کر رہے ہیں۔