• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بوسنیا اور ہرزیگوینا میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار جاری رکھیں گے:چینی مندوبتازترین

May 16, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ بوسنیا اور ہرزیگوینا اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے  بوسنیا اور ہرزیگوینا کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران کہا کہ بوسنیا اور ہرزیگوینا ایک کثیر النسل ملک ہے، جس کی وجہ سے اقتصادی ترقی اور سماجی استحکام کے حصول کے لیے اسکا انحصار تمام نسلی گروہوں کے اتحاد، باہمی اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی تعاون پر ہے۔

چینی نمائندے نے بوسنیا اور ہرزیگوینا میں قومی مفاہمتی عمل کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا، جسے نسلی تنازعات کو ہوا دینے اور قومی یکجہتی کو متاثر کرنے والے اقدامات اور بیان بازیوں سے نقصان پہنچایا جاتا ہے۔  گینگ نے بین الاقوامی برادری، خاص طور پر یورپی یونین اور مغربی بلقان کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ  بوسنیا اور ہرزیگوینا کے لیے اپنی حمایت جاری رکھتے ہوئے تمام برادریوں کے درمیان قومی مفاہمت کو فروغ دینے کے لیےمتوازن اور دانشمندانہ طرز عمل اختیار کریں۔