ہانگ ژو(شِنہوا)چین کی گزشتہ دہائی میں برانڈ بنانے سے متعلق کوششوں اور کامیابیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
اس رپورٹ کی اشاعت ورلڈ برانڈ موگان شان کانفرنس 2024 کی بہت سی سرگرمیوں میں سے ایک تھی جبکہ کانفرنس ہفتے کے روز چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر ڈی چھنگ میں شروع ہوئی۔
اس رپورٹ میں چینی کمپنیوں کی شاندار کامیابیوں ،کامیاب چینی صنعتی کلسٹرز کی مثالیں، زرعی برانڈز کے مثالی کیسز اور بہترین برانڈ کی تعمیر کے طریقہ کار شامل ہیں جومختلف صنعتوں میں برانڈ سازی کے لیے ایک قابل قدر تحریک کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
کانفرنس کے شرکاء نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران چینی برانڈ کی تعمیر میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔
اس عرصے کے دوران برانڈ سازی کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جبکہ برانڈ کو دنیا کے میں متعارف کرنے میں بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
کانفرنس کے شرکاء کے درمیان وسیع اتفاق رائے تھا کہ چینی برانڈز کی ایک بڑی تعداد جو عالمی مسابقت اور اثر و رسوخ کے حامل ہے، بیرون ملک سرگرم ہےاور دنیا میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہے۔اس کانفرنس کی مشترکہ میزبانی شِنہوا نیوز ایجنسی کے برانڈ ورک آفس اور چائنا نیشنل برانڈ کی ویب سائٹ نے کی ۔