ساو پاولو(شِنہوا)برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گیریس کے قصبے آئی ٹیپاوا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاست کے فائر ڈیپارٹمنٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہوائی جہاز میں دو دیگر افراد بھی سوار تھے لیکن ان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین نے برازیل کے گلوبو نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے ہوا میں پھٹ گیا۔
رہائشیوں کے مطابق حادثے کے دوران علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح10 بج کر 30 منٹ پر بارش اور ہوا کے ساتھ طوفان چل رہا تھا۔