ریو ڈی جنیرو(شِنہوا) برازیل کے ایمیزون میں بے زمین مزدوروں کی تحریک سے تعلق رکھنے والی بستی میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔
فائر فائٹرز کے مطابق برازیل کے شمالی علاقے کی ریاست پارا کی میونسپلٹی کے شہر پیراواپیباس کے لینڈ اینڈ لبرٹی کیمپ میں آگ ایک دھماکے کی وجہ سے لگی جس نے بستی میں چلنے والے برقی نیٹ ورک کو جلا دیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرنیٹ کمپنی کے تکنیکی ماہرین جو نیٹ ورک پر کام کر رہے تھے،نے غلطی سے انٹرنیٹ کیبل کو ہائی وولٹیج کیبل سے جوڑ دیا جس سے دھماکہ ہوا۔
کیمپ کی دو بیرکوں میں تیزی سے آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طورجل کر خاکستر ہو گئیں جس کے نتیجے میں تین کارکنوں سمیت کیمپ کے چھ رہائشی ہلاک ہو گئے۔