• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برقی کنٹینر ٹرکوں کے لیے چین کا پہلا پورٹ چارجنگ اسٹیشن فعالتازترین

December 13, 2023

شین یانگ(شِنہوا)چین کے صوبہ لیاؤننگ کی جِن ژو بندرگاہ پر برقی کنٹینر ٹرکوں کے لیے ایک چارجنگ اور بیٹری سویپ اسٹیشن بدھ کے روز فعال کردیا گیا  جو ملک کی قدیم ترین صنعتی بنیاد کے طور پر مشہور شمال مشرقی علاقے میں بندرگاہ کی خدمت کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے۔

بحیرہ بوہائی کے سامنے واقع جِن ژو پورٹ چین کے دیگر حصوں کے لیے آبی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرتی ہے اور یہ چین-منگولیا-روس اقتصادی راہداری کا ایک اہم مرکز بھی ہے۔

بندرگاہ کے کنٹینر ٹرمینل پر بنایا گیا چارجنگ اسٹیشن 100 سے زائد الیکٹرک کنٹینر ٹرکوں کی چارجنگ ڈیمانڈ کو پورا کر سکتا ہے اور دیگر گاڑیوں کے لیے چارجنگ کی خدمات بھی فراہم کر سکتا ہے۔