بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ برکس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں روزانہ کی پریس بریفنگ میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو موروس کے بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا،جنہوں نے کہا تھا کہ جنگوں، مداخلتوں، نسل کشی اور احساس برتری کے کمپلیکس کا شکار پرانی نوآبادیاتی دنیا برکس کے ساتھ ایک نئی دنیا میں بدل رہی ہے۔
ماؤ نے کہا کہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر، برکس کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے، عالمی اقتصادی نظام میں فعال شرکت اور بین الاقوامی نظام کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔