شنگھائی(شِنہوا) نیو ڈویلپمنٹ بینک (این ڈی بی) کے صدردلما روسیف نے کہا ہے کہ این ڈی بی رکن ممالک کی مقامی کرنسیوں میں نئے اراکین اورمالیات کی شمولیت کو فروغ دے گا۔
شنِہوا کو ایک تحریری انٹرویو میں روسیف نے بتایا کہ 2023 اور 2024 کے لیے، ہمارے پاس 18ارب20کروڑ ڈالر مالیت کے 76 منصوبے پہلے سے موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بینک کم لیوریج کے ساتھ بہتر طریقے سے سرمایہ کاری کر رہا ہےاورپائیدار ترقیاتی منصوبوں کو انجام دینے کے لیے وہ ایک مضبوط پوزیشن میں ہے۔
روسیف نے کہا کہ مقامی کرنسیوں میں فنانسنگ بینک کے اہم اہداف میں سے ایک ہے، جیسا کہ بینک کی جنرل اسٹریٹجی 2022-2026 میں واضح طور پر کہا گیا ہے، جس میں یہ شرط بھی ہے کہ ہماری تمام فنانسنگ کا 30 فیصد حصہ رکن ممالک کی کرنسیوں کو استعمال کرے گا۔ روسیف نے بتایا کہ نئے ممبران کی شمولیت سے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان تعاون کے لیے این ڈی بی کو ایک حقیقی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے میں مدد ملے گی۔