• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک نے 5 سالہ پانڈا بانڈز کی ریکارڈ رقم جاری کردیتازترین

February 02, 2024

شنگھائی (شِنہوا)برکس نیو ڈیولپمنٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چائنہ انٹربینک بانڈ مارکیٹ میں پانچ سالہ پانڈا بانڈز کی مد میں 6 ارب  یوآن تقریباََ ( 84کروڑ45لاکھ ڈالر)جاری کیے ہیں۔

یہ اب تک کا پانچ سالہ پانڈا بانڈ کا سب سے بڑا اجرا ہے  جو چائنہ انٹربینک بانڈ مارکیٹ میں ایک کثیر جہتی ترقیاتی بینک کی طرف سے اس سال کا پہلا پانڈا بانڈ کا اجرا بھی ہے۔

بینک کے نائب صدر لیزلی ماسڈورپ نے کہا کہ اب تک کے سب سے بڑے پانچ سالہ پانڈا بانڈ کا کامیاب اجرا نیو ڈویلپمنٹ بینک کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقی کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کے ہمارے مشن اور مینڈیٹ کے لیے مارکیٹ کی مضبوط طلب  کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجرا نہ صرف سرمایہ کاروں کی بے پناہ دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے لیے بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقی فراہم کرنے والے ایک اہم فراہم کنندہ  کے اعتبار سے بینک کے سٹریٹجک ارتقا پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیو ڈویلپمنٹ بینک ،چائنہ انٹربینک بانڈ مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہے اور ہم اپنے رکن ممالک میں پائیدار ترقی اور اقتصادی ترقی میں مزید تعاون کرنے کی غرض سے اس کامیابی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بینک کی طرف سے جاری کردہ پانڈا بانڈز کی کل رقم تا حال 47.5 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔