• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برطانیہ ایک دہائی میں پہلی بار بجلی کا برآمد کنندہ ملک بن گیاتازترین

October 03, 2022

لندن(شِنہوا) برطانیہ دوسری سہ ماہی میں ایک دہائی سے زائد عرصے میں پہلی بار بجلی کا خالص برآمد کنندہ بن گیا۔

امپیریل کالج لندن کی رپورٹ  کے مطابق اپریل سے جون تک کے تین مہینوں میں، برطانیہ کی طرف سے پیدا کی گئی بجلی کا 8 فیصد (5.5 ٹی ڈبلیو ایچ) برآمد کیا گیا، جو اب تک کی سب سے بڑی مقدار ہے۔

ڈریکس الیکٹرک انسائٹس کی جانب سے  مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق، یہ توانائی کی دیگر اقسام کے بالکل برعکس ہے کیونکہ برطانیہ اپنے تیل کا ایک چوتھائی، اپنی گیس کا نصف اور اپنے کوئلے کا تین چوتھائی درآمد کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تاریخی طور پر، برطانیہ بجلی کا درآمد کنندہ رہا ہے، جس نے گزشتہ دہائی کے دوران اوسطاً 8 فیصد بجلی اپنے پڑوسیوں سے درآمد کی۔ یہ طویل مدتی تجارتی عدم توازن تاریخی طور پر بجلی پیدا کرنے کے مقابلے میں بجلی کی درآمد سستی ہونے کی وجہ سے تھا۔

اس تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے استعداد اور گیس کی کم سپلائی کی وجہ سے یورپ میں بجلی کی قیمتیں برطانیہ سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہیں، فرانس کی بجلی پیدا کرنے کی استعداد جہاں کم ہوئی ہے وہیں جرمنی بھی گیس کی دائمی قلت کا شکار ہے۔