ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے برطانیہ کی جانب سے چین کو بے بنیاد الزامات کے تحت بدنام کرنے، چینی شہریوں کی بلاجواز گرفتار اور قانونی چارہ جوئی اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کی تضحیک پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
کمشنر آفس کے ترجمان نے برطانیہ پر لندن میں ہانگ کانگ اقتصادی و تجارتی دفتر کے روزمرہ کاموں میں خلل ڈالنے اور ہانگ کانگ سے فرار اور چین مخالف مفروروں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کے جھوٹے الزامات اور گھناؤنے سیاسی جوڑ توڑ نے قانون کی حکمرانی کی روح کو بری طرح مجروع کیا ہے۔ برطانیہ میں چینی شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو پامال کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف برطانیہ کے لئے بدنامی کا باعث بنیں گے بلکہ اس کی ساکھ بھی متاثر کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کا حصہ ہے اور چین کسی بھی بیرونی قوت کی ہانگ کانگ اور چین کے دیگر داخلی امورمیں کسی بھی قسم کی مداخلت کا سخت مخالف ہے۔
ترجمان نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ چین مخالف سیاسی جوڑ توڑ اور اپنی خود ساختہ سیاسی چالیں بند کرے، برطانیہ میں چینی شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کی ضمانت دے اور لندن میں ہانگ کانگ اقتصادی و تجارتی دفترمیں روزمرہ سرگرمیوں کی معمول کے مطابق انجام دہی یقینی بائے۔
ترجمان نے متنبہ کیا کہ اگر برطانیہ اپنی اقدامات سے باز نہ آیا تو چین بھرپور جوابی اقدامات کرے گا۔