• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برطانیہ لندن میں ہانگ کانگ کے تجارتی دفتر میں معمولات یقینی بنائے، ہانگ کانگ خصوصی خطہ حکومتتازترین

May 24, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت  برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ لندن میں قائم ہانگ کانگ اقتصادی و تجارتی دفتر کے معمول کے کام کو یقینی بنائے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے سیکرٹری برائے تجارت و اقتصادی ترقی الجرنون یاؤ نے یہ بات ہانگ کانگ میں برطانوی نائب قونصل جنرل سے ملاقات میں لندن کے اقتصادی و تجارتی دفتر میں پیش آئے ایک واقعے پر گفتگو میں کہی۔

یاؤ نے اس واقعے خاص کر ایک شخص کی موت پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کی تشویش کا اعادہ کیا  جسے برطانوی پولیس نے گرفتار کیا تھا جو مبینہ طور پر ایک برطانوی امیگریشن افسر تھا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اس بارے میں جلد سے جلد واضح بیان دے تاکہ عوام کو سچائی سے آگاہ کرکے غیر ضروری قیاس آرائیاں ختم کیں جاسکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی حکومت، کاروبار، تھنک ٹینکس اور مختلف شعبوں قریبی رابطے برقرار رکھنا اقتصادی و تجارتی دفتر کی ذمہ داریاں ہیں جس کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، فنون لطیفہ اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت ، ہانگ کانگ کی منفرد صلاحیتوں سے مقامی افراد اور کاروباری اداروں کو آگاہ کرنا اور ہانگ کانگ کے معاشی اور تجارتی مفادات کا فروغ ہے ۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت تجارت و اقتصادی ترقی بیورو کے ترجمان نے کہا کہ تمام ای ٹی او سرگرمیاں قانون کے مطابق انجام دی جاتی ہیں اور برطانوی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی پابند ہے کہ ای ٹی او کے معمول کے کام اور سرگرمیاں بلا تعطل اور منظم انداز میں جاری رکھنے کو یقینی بنائے۔