• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برطانیہ نوآبادیاتی دور کی یادوں کو تازہ کرکے اپنا مذاق اڑانے کا سلسلہ بند کرے:ایچ کے ایس اے آرکمشنردفترتازترین

August 04, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنردفترنے برطانوی حکومت کی جانب سے نام نہاد بیرون ملک کاروباری خطرے سے متعلق ہدایات2023 کی تجدید کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس مسترد کردیاہے۔

دفتر کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی رپورٹ میں ہانگ کانگ قومی سلامتی کے قانون اور ہانگ کانگ کے نئے انتخابی نظام کی مذمت کی گئی،ہانگ کانگ میں جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کی صورتحال بارے بدگوئی کرتے ہوئے "ایک ملک، دو نظام" کے کامیاب عمل کو تنقید کا نشان بنایا گیا اور ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے، چینی حکومت نے "ایک ملک، دو نظام" اور  اعلیٰ خود مختاری کے ساتھ ہانگ کانگ کے لوگوں کی جانب سےہانگ کانگ کےانتظام " کے اصولوں کو پوری، دیانتداری اور عزم کے ساتھ نافذ کیا ہے۔