بیجنگ(شِنہوا) چائے چینی ثقافت میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ چین دنیا کے اعلیٰ چائے پیدا کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے اور چائے کی کاشت اور اس کو بنانے میں اپنی مہارت کے لیے مشہور ہے۔
چائے کے چینی فن نے نہ صرف چائے سے محبت کرنے والے چینی شہریوں بلکہ دنیا بھر میں چائے کی ثقافت سے محبت کرنے والوں کے دلوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔آیئے اس پر ایک نظر ڈالیں۔
لاؤس ، چین کے تکنیکی ماہرین صوبہ چمپاسک میں 36 مانور چائے کے باغات میں چائے کی پتیوں پر کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین ، وسطی صوبہ ہینان کے ژنگ ژو میں چینی حرف "چھا" جس کا مطلب چائے ہے، چائے کے ایک کپ کے اوپر دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
روس ، ماسکو شہر میں چینی کھیلوں اور فنون کے میلے "کنفیوشس کپ" کے دوران خواتین چائے کی تقریب کا انعقاد کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
امریکہ ، فلاڈیلفیا میں جاری فلاڈیلفیا پھولوں کی نمائش کے دوران چین کے دن کی تقریب میں شریک افراد چینی چائے کی تقریب کے تجربہ سے مستفید ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)