بیجنگ (شِںہوا) چین کے جنوبی شہر شین ژین میں 25 واں چائنہ اعلیٰ ٹیکنالوجی میلہ ختم ہوگیا جس میں 2 لاکھ 48 ہزار افراد نے شرکت کی۔ اس میں لین دین کا حجم مجموعی طور پر 37.28 ارب یوآن (تقریباً 5.17 ارب امریکی ڈالر) رہا جس میں مطلوبہ لین دین کی رقم شامل ہے۔
میلے میں 105 ممالک اور خطوں کے 4 ہزار سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی ۔
اس مرتبہ نمائش کا رقبہ 5 لاکھ مربع میٹر تھا جہاں مجموعی طور پر 132 تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، 681 نئی مصنوعات اور کامیابیاں پیش کی گئی اور مرکزی کاروباری اداروں و مقامی حکومتوں کے درمیان تعاون کے منصوبوں بارے 17 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
میلے میں ایرو اسپیس ٹیکنالوجی شعبے سے وابستہ تقریباً 200 کمپنیوں نے بھی شرکت کی اور انہوں نے ہوائی جہاز، راکٹس، سیٹلائٹ، پروبز اور ڈرونز سمیت جدید ترین تکنیکی مصنوعات پیش کیں۔