• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ آٹو ایسوسی ایشن کی نئی توانائی گاڑیوں کی صنعت میں امریکی تحفظ پسندی کی مذمتتازترین

May 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے چین کی نئی توانائی صنعت سے متعلق زائد گنجائش اور قومی سلامتی خدشات پر امریکی مبالغہ آرائی کو تجارتی تحفظ پسندی کی ایک نادر مثال قرار دیا ہے۔

 

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے ایگزیکٹو نائب صدر اور سیکرٹری جنرل فو بنگ فینگ نے زور دیا ہے کہ اس طرح کے تحفظ اور تنہائی پسند اقدامات کے ذریعے نئی توانائی گاڑیوں کے شعبے کو نشانہ بنانا بند کرنا چاہئے۔

 

فو نے یہ بات امریکہ کے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر نئے محصولات عائد کرنے سے متعلق اطلاعات پر کہی۔

 

انہوں نے کہا کہ آٹوموٹو مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے ایک عالمی نقطہ نگاہ اور ایک کھلی ذہنیت اپنانے کی ضرورت ہے۔ فو نے اعلیٰ سطح کے کھلے پن میں چینی عزم اجاگر کیا جو عالمی آٹوموٹو کمپنیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ مواقع کا وعدہ کرتا ہے۔

 

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچرر نے حال ہی میں گاڑیوں کے ڈیٹا پروسیسنگ سے متعلق معائنے کے نتائج کا پہلا حصہ جاری کیا ہے جس میں 6 کمپنیوں بی وائی ڈی ، لی آٹو ، لوٹس ، ہوزون نیو انرجی ، ٹیسلا اور این آئی او کی گاڑیوں کے 76 ماڈلز کے لئے ڈیٹا سیکیورٹی معیارات پورا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

فو نے اسمارٹ گاڑیوں کی ترقی میں ایک نئے بینچ مارک کے طور پر محفوظ آٹوموٹو ڈیٹا پروسیسنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے مقامی اور بین الاقوامی دونوں قسم کے کاروباری اداروں کے لئے مساوی سلوک کا اصول برقرار رکھا ہے۔

 

فو نے کہا کہ معائنے کی اس مرحلے میں ٹیسلا واحد غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والی آٹو کمپنی ہے جس نے فعال طریقے اس میں حصہ لیا ہے کیونکہ وہ وسیع چینی مارکیٹ میں خودکار ڈرائیونگ کے مستقبل کے صارفین کا رجحان تسلیم کرتی ہے۔

 

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز ایک خودمختار ، غیر نفع بخش سماجی تنظیم ہے جو ان کاروباری اداروں، تنظیموں اور گروہوں پر مشتمل ہے جو چین میں گاڑیوں، گاڑیوں کے پرزے اور متعلقہ صنعتوں کی پیداوار اور آپریشن میں مصروف ہیں۔

 

بیجنگ میں قائم یہ ایسوسی ایشن ، انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف موٹر وہیکل مینوفیکچررز کونسل کی مستقبل رکن ہے اور اس نے عالمی آٹوموٹو انڈسٹری تنظیموں کے ساتھ ساتھ بہت سے ممالک اور خطوں میں موجود آٹوموٹو تنظیموں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کئے ہیں۔