نان ننگ (شِنہوا) چائنہ-آسیان ایکسپو ٹورازم نمائش 2023(سی اے ای ایکس پی او ٹی ای) جنوبی گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطے کے سیاحتی شہر گوئی لِن میں شروع ہوگئی جس میں سیاحتی شعبے میں نئے مواقع پیش کیے جارہے ہیں۔
تین روزہ نمائش میں 37 ممالک اور خطوں کے نمائندے شریک ہیں۔ نمائش کے دوران ثقافت اور سیاحتی فورمز، سرمایہ کاری میلے اور پروموشن کانفرنسز سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔
اس سال کے سی اے ای ایکس پی اوٹی ای کا تھیم " مشترکہ کوششوں کی شروعات کے لیے خوبصورت زمین پرملاپ " ہے۔ چائنہ-آسیان ایکسپو ٹورازم نمائش میں مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ نمائشی علاقے قائم کیے گئے ہیں جن میں ملکی سیاحت، ثقافتی ورثے کی سیاحت، سفری سازوسامان اور بیرون ملک سیاحت شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب میں چین کے ثقافت و سیاحت کے نائب وزیر لو ینگ چھوان نے کہا کہ چین آسیان کے لیے سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ اور آسیان ممالک کے سیاحوں کے لیے پسندیدہ بیرونی سفری مقامات میں سے ایک ہے۔