• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایوی ایشن کانفرنس کا انعقاد کرے گیتازترین

October 23, 2023

بیجنگ (شِنہوا)  چائنہ ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (سی اے ٹی اے) 3 سے 5 نومبر تک بیجنگ میں اپنی پہلی ایوی ایشن کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔

تنظیم کی جانب سے پیر کو ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس کانفرنس کا مقصد سول ایوی ایشن کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سول ایوی ایشن سیکٹر، ایوی ایشن سروسز، فلائٹ نارملسی، ماحول دوست اور کم کاربن اخراج کے ساتھ ساتھ سمارٹ ترقی سمیت دیگر محفوظ آپریشنز میں تبادلوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

بیان کے مطابق ایوی ایشن کانفرنس  افتتاحی تقریب، فورمز اور ایک نمائش  پرمشتمل ہے۔

غیر منافع بخش تنظیم، سی اے ٹی اے کے وائس چیئرمین رین یِنگ لی کے مطابق، نمائش میں نئے تصورات، نئی خدمات، نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئے کاروباری ماڈلز پیش کئے جائیں گے۔

نمائش میں 150 سے زائد ادارے، یونیورسٹیاں اور اندرون و بیرون ملک کاروباری ادارے شرکت کریں گے۔ رین نے کہا کہ نمائش میں ایوی ایشن شعبے میں لباس اور فوڈ کلچر کے نمائشی خصوصی بوتھ کے ساتھ ساتھ انسانی مشین تعامل کے لیے سیمولیشن پروازکا بھی انعقاد کیا جائے گا۔