• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ ایگزم بینک نے غیر ملکی تجارت کی معاونت کے لئے 730 ارب یوآن کا قرض دے دیاتازترین

June 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا)ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنہ نے رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران غیر ملکی تجارت میں تعاون کے لئے 730 ارب یوآن (102.4 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کا قرض جاری کیا۔ بینک نے بتایا کہ یہ قرض گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 15.8 فیصد زائد ہے۔  مئی کے اختتام تک بینک کے غیر ملکی تجارتی اداروں پر واجب الادا قرضے تقریبا 30 کھرب یوآن تک پہنچ گئے تھے جو گزشتہ برس کی نسبت 16.36 فیصد اور 2023 کے آغاز کے مقابلے میں 130 ارب یوآن زائد ہے۔ بینک نے گزشتہ دو برس کے دوران غیر ملکی تجارتی کمپنیوں اور متعلقہ صنعتی و سپلائی چین خاص طور پر چھوٹے اور مائیکرو تجارتی اداروں کے لئے مالی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔  گزشتہ ماہ کے اختتام تک اس کا بیلٹ اینڈ روڈ بارے واجب الادا قرض بھی 22 کھرب یوآن سے زائد ہوچکا ہے۔ چائنہ ایگزم بینک ایک ریاستی مالی اعانت اور ریاستی ملکیتی پالیسی بینک ہے جو چین کی غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون میں تعاون کرتا ہے۔