• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ ایوربرائٹ گروپ کے سابق چیئرمین رشوت ستانی کے الزام میں گرفتارتازترین

October 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ نے پارٹی کے سابق سربراہ اور چائنہ ایوربرائٹ گروپ کے چیئرمین لی شیاؤپھنگ کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

قومی نگران کمیشن نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد لی کا مقدمہ مزید تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ حکام کو منتقل کردیا تھا۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے بتایا ہے کہ مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔