کُن منگ(شِنہوا)چائنہ انٹرنیٹ میڈیا فورم 2024 کا چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ میں آغاز ہوگیا۔
دوروزہ ایونٹ کا موضوع ہے "ایک نئے سفر کی شروعات کرنا اور ایک نئے مشن کو کندھا دینا"۔ فورم میں سرکاری عہدیداروں، میڈیا کے نمائندوں اور انٹرنیٹ کمپنی کے مندوبین شریک ہیں تاکہ نئے چیلنجز،آن لائن مواد کی ترقی میں اہداف اور مستقبل کی ترقی کے لیے نئے منظر ناموں ور رہنمائی جیسے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی جا سکے۔
کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنہ کی یون نان کی صوبائی کمیٹی کے سیکرٹری وانگ ننگ نے تقریب میں کہا کہ یون نان انٹرنیٹ میڈیا کے لیے ساز گار حالات پیدا کرنے کی غرض سے ہنر، ٹیکنالوجی، مواد اور پلیٹ فارم جیسے وسائل کو فعال طور پرمربوط کرتا رہے گا۔
مرکزی سائبر اسپیس افیئر کمیشن کے دفتر کے سربراہ ژوانگ رونگ وین نے فورم سے اپنے خطاب میں کہا کہ انٹرنیٹ میڈیا کی مربوط ترقی کو فروغ دینے سمیت اصلاحات اور اختراعات پر عمل پیرا ہونے اورٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی اور تبدیلی میں مہارت حاصل کرنے کے لیے مزید کوششوں کو بروئے کا لانے کی ضرورت ہے۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ انٹرنیٹ نئی معیاری پیداواری قوتوں کی آبیاری کے لیے ایک اہم میدان کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے میڈیا کی ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے موبائل انٹرنیٹ کے دور میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کو تیار کرنے کی اہمیت کے علاوہ میڈیا صنعت میں پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس فورم میں انٹرنیٹ کلچر اور میڈیا کی جدت جیسے شعبوں کا احاطہ کرنے سمیت سات سرگرمیاں شامل ہیں۔
اس سال کی تقریب مرکزی سائبر اسپیس افیئر کمیشن کے دفتر، شِنہوا نیوز ایجنسی اور یون نان کی صوبائی سائبر اسپیس کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی ہے۔