قاہرہ (شِنہوا) مصر کے ایک ماہر نے کہاہے کہ چین میں آئندہ دنوں میں منعقد ہونے والی چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) روایتی نمائشوں سے بڑھ کرہو گی جو مزید کھلی دنیا میں دقیانوسی تصورات کے خاتمے کے لیے "عالمی تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کو متحرک کرنے کا ایک روشن موقع " فراہم کرے گی۔
قاہرہ میں عرب سنٹر فارریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے مشیر ابو بکر الدیب نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ سی آئی آئی ای بین الاقوامی تجارتی تبادلوں اور نقل و حرکت کو بڑھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔
شنگھائی میں 5سے 10 نومبر تک ہونے والی اس نمائش میں 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ 3ہزار400 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 3لاکھ94ہزار پیشہ ور افراد نے اس تقریب میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے، یہ تعداد وبا سے پہلے کی سطح پر مکمل بحالی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
الدیب کا کہنا ہے کہ سی آئی آئی ای بین الاقوامی کمپنیوں، ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے تاکہ وہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور دوسرے سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک کی وسیع مارکیٹ میں اپنی جگہ تلاش کر سکیں۔