بیجنگ(شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2024جنوب مغربی صوبے گوئی ژوکے دارالحکومت گوئی یانگ میں 28 سے 30 اگست تک منعقد ہو گی۔
نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن (این ڈی اے) کے سربراہ لیو لی ہونگ نے پیر کوسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایکسپو کے دوران این ڈی اے اپنے قیام سے لے کر اب تک کی کامیابیوں کے حوالے سے پریس کانفرنسزمیں کئی ایک رپورٹس جاری کرے گا۔
چین میں بگ ڈیٹا کا مرکز کہلائے جانے والے صوبے گوئی ژو میں ملک کا پہلا قومی سطح کا بگ ڈیٹا پائلٹ زون قائم ہے جو اعلیٰ معیار کی سماجی واقتصادی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر بگ ڈیٹا انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے۔ لیوکا کہنا ہے کہ بگ ڈیٹا ایکسپو انڈسٹری کی تحقیقی رپورٹس، تکنیکی معلومات اور عام امور کے لیے ایک انتہائی اہم نمائش ہے،انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023 میں اپنے قیام کے بعد سے، این ڈی اے مارکیٹ پر مبنی ڈیٹا عناصر سے متعلق اصلاحات کو فروغ دے رہا ہے۔