بیجنگ(شِنہوا)چین کے ترقیاتی بینک کے سابق نائب صدر وانگ یونگ شینگ پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بات سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعہ کو ایک بیان میں کہی۔
ایس پی پی کے بیان کے مطابق نگرانی کے قومی کمیشن کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد چین کےشمال مشرقی صوبےجیلین کے شہر جیلین کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے وانگ کا مقدمہ شہر کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں دائر کیا۔
استغاثہ نے وانگ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھایا اور قرضوں کے حصول، بانڈز خریدنے اور ملازمتی ترقیوں میں دوسروں کی مدد کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا جبکہ اس کے بدلے میں غیر قانونی طور پر بھاری رقم بطور رشوت وصول کی۔
ایس پی پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے مدعا علیہ کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کیا اور وکیلِ دفاع کی رائے سنی ہے۔