بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کے سابق نائب صدر ژؤ چھنگ یو پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ( ایس پی پی)نےجمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ نگرانی کے قومی کمیشن کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر چھانگ چھون کی پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے ژو کا مقدمہ شہر کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں دائر کیا۔
استغاثہ نے ژو پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سابقہ عہدے پر رہتے ہوئے اور عہدہ چھوڑنے کے بعد قرضوں، پراجیکٹ کنٹریکٹنگ اور کاروباری کاموں جیسے شعبوں میں دوسروں کے لیے منافع حاصل کرنے کی غرض اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھایا اور اس کے بدلے میں بڑی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں ۔
استغاثہ نے مدعا علیہ کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کر تے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی اور وکیل دفاع کے دلائل سنے۔