بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کے سابق نائب صدر ژو چھنگ یو تادیبی اور نگران قوانین کے تحت زیر تفتیش ہیں۔
جمعہ کو ایک سرکاری بیان کے مطابق ژوجوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی بینک کمیٹی کے سابق رکن بھی ہیں، نظم و ضبط اور قوانین کی شدید خلاف ورزیوں کے شبے میں سی پی سی سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن (سی سی ڈی آئی) اورنیشنل سپروائزری کمیشن (این ایس سی ) کے زیرتفتیش ہیں۔