• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کےسابق نائب صدر زیرتفتیشتازترین

March 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کے سابق نائب صدر لی جی پھنگ تادیبی قوانین کی خلاف ورزی پر زیر تفتیش ہیں۔

 یہ بات بدھ کو ایک سرکاری بیان میں بتائی گئی۔

سی پی سی سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن اور نیشنل سپروائزری کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ لی جی پھنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی بینک کمیٹی کے سابق رکن بھی تھے، سے دونوں اداروں  کی جانب سے نظم و ضبط اور قانون کی مبینہ شدید خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔