بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ڈیولپمنٹ بینک نے کہا ہے کہ اس نے 2023 میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 105 ارب 50 کروڑ یوآن (تقریباً14 ارب 90 کروڑ ڈالر) قرضے جاری کیے ہیں۔
جمعرات کو سرکاری پالیسی بینک نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ فنڈز کے ذریعے تقریباً2 ہزار 300 کلومیٹر نئی ریل لائنوں کے آغاز کا کام کیا گیا ۔
گزشتہ سال چائنہ ڈویلپمنٹ بینک نے اہم علاقوں میں تیز رفتار ریلوے اور انٹر سٹی ریلوے جیسے اہم شعبوں کو ترجیح دی، مرکزی حکومت کے محکموں، چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ اور دیگر اہم اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط کیا، اور فعال طور پر درمیانی اور طویل مدتی مدتی مالی مدد اور دیگر خدمات راہم کیں۔
بینک کے مطابق وہ ملک میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی تعمیر کے لیے مستقبل میں بھی مستحکم مالی مدد فراہم کرتا رہے گا جس کے تحت تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی۔