بیجنگ(شِنہوا) چائنہ ڈیولپمنٹ بینک نے کہا ہے کہ اس نے سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں نقل و حمل اور لاجسٹک انفراسٹرکچر منصوبوں کی ترقی کیلئے 104ارب یوآن(تقریبا 14.63ارب امریکی ڈالر) کا قرضہ فراہم کیا ہے۔
بینک کے مطابق یہ فنڈز ملک بھر میں اہم منصوبوں کیلئے دئیے گئے ہیں جن میں تیز رفتار ریل نیٹ ورک،مرکزی ائیرپورٹ کی تعمیرنو اور توسیع اور قومی لاجسٹک مرکزکی تعمیراتی ترقی شامل ہے۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ قرضے حاصل کرنے والے منصوبوں میں شیامین شیانگ آن انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور چھونگ چھنگ وان ژو ہائی سپیڈ ریلوے شامل ہیں۔