بیجنگ(شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے رین آئی جیاؤ کے قریبی پانیوں میں فلپائنی بحری جہاز کی غیر قانونی دخل اندازی کا جواب دینے کے لیے باضابطہ کارروائی کی۔
سی سی جی نے ایک بیان میں کہا کہ پیر کی صبح 5بج کر 59 منٹ پر فلپائن کا ایک سپلائی جہاز، بار بار کی سخت وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے، جان بوجھ کر رین آئی جیاؤ کے ملحقہ پانیوں میں معمول کے مطابق وہاں موجود چینی جہازوں تک پہنچا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلپائنی جہازنے سمندر میں تصادم کی روک تھام کے بین الاقوامی ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فلپائنی جہاز کا عمل ایک معمولی تصادم کا باعث بنا، جس کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔