بیجنگ (شِنہوا) بحیرہ جنوبی چین کے چینی علاقے رین آئی جیاؤ میں لنگرانداز فلپائنی فوجی جہاز کو رسد فراہی کے لئے فلپائن کی جانب سے بھیجے گئےبحری جہاز کی نگرانی چائنا کوسٹ گارڈ کررہی ہے۔
چائنہ کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے بتایا کہ ضروریات زندگی کی فراہمی پر فریقین نے اتفاق رائے کیا جو ایک عارضی انتظام ہے اور چائنا کوسٹ گارڈ اس پورے عمل پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلپائن سمندری صورتحال کو معمول پر رکھنے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم پر قائم رہے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ رین آئی جیاؤ سمیت نان شا چھون ڈاؤ اور اس سے ملحقہ پانیوں میں سمندری قوانین کے نفاذ کا عمل جاری رکھے گی۔