چھانگشا (شِنہوا) چین کے محکمہ کسٹمز نے سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران غیر مستند زرعی یا خوراک کی درآمدات کی 2ہزار473 کھیپوں کو واپس یا ضائع کیا ہے۔
کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے بدھ کو بتایا کہ فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے تحت کسٹمز بیورو نے اس سال درآمدی اور برآمد شدہ کھانے کی مصنوعات کے معائنہ کو سخت کیا ہے۔
زرعی اور غذائی مصنوعات چین کی غیر ملکی تجارت کا ایک اہم حصہ ہیں اور پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ان کی تجارتی مالیت گزشتہ سال کی نسبت 9.5 فیصد اضافے سے 15کھرب یوآن (تقریباً 210 ارب 51 کروڑڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران خوراک سے متعلق اسمگلنگ کے 580 کیسز کی بھی چھان بین کی گئی جن کی مجموعی کیس ویلیو12ارب 40کروڑ یوآن تھی۔