بیجنگ(شِنہوا) چائنا لاء سوسائٹی (سی ایل ایس) نے عہد کیا ہے کہ وہ ملک کی نچلی سطح پر قانونی وسائل اور خدمات تک رسائی کو بہتر بنائے گی۔
یہ عزم اس حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں ظاہر کیا گیا، جبکہ اس موقع پر بتایا گیا کہ ملک بھر میں سی ایل ایس کی شاخیں بنیادی سطح پر قانون کی مزید خدمات فراہم کریں گی اور قانونی مشاورت اور معلومات کو مقبول بنانے جیسی خدمات فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے اپنے اراکین کی حوصلہ افزائی کریں گی۔
سی ایل ایس پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کو بنیادی سطح پر فیصلہ سازی سمیت خطرے کی روک تھام اور کنٹرول، تنازعات میں ثالثی اور طویل عرصے سے موجود عوامی شکایات سے نمٹنے کے لیے مشاورتی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے قانونی ماہرین کو منظم کرے گی
سی ایل ایس کے ڈائریکٹر وانگ چھن نے اجلاس میں کہا کہ تنظیم کو سماجی نظم و نسق میں مزید تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ تنازعات کی ثالثی اور عوامی شکایات سے نمٹنے میں قانون کی حکمرانی کے کردار کو بڑھانے میں مدد کرنی چاہیے۔