• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ نیو میڈیا کانفرنس کاچھانگشا میں انعقادتازترین

July 12, 2023

بیجنگ(شِنہوا)2023 چائنہ نیو میڈیا کانفرنس بدھ کوچین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگشا میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئےکلیدی تقریر کی۔  شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ برسوں میں پارٹی کی آواز آن لائن ذرائع سے وسیع انداز میں پھیل رہی ہے اور میڈیا کی مربوط ترقی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ یہ صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے نئے ثقافتی مشن کو سنبھالیں اور ایک جدید چینی تہذیب کی تعمیر کریں۔ انہوں نے ایک مضبوط آن لائن ماحول کو محفوظ بنانے اور مرکزی دھارے کی رائے عامہ کی رہنمائی اور اس پر اثر انداز ہونے کی میڈیا کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔ مرکزی اور مقامی حکومتوں کے محکموں، خبر رساں اداروں، آن لائن پلیٹ فارمز اور یونیورسٹیوں اور اداروں کے نمائندوں سمیت 800 سے زائد افراد نے کانفرنس میں شرکت کی۔