• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے سابق عہدیدار کو مختلف جرائم میں 20سال قید کی سزاتازترین

January 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ ڈویلپمنٹ بینک(سی ڈی بی) کے سابق نائب صدر ہی شنگ شیانگ کو رشوت لینے اور قواعد و ضوابط  کے برعکس  مالیاتی بل جاری کرنے، غیر قانونی طور پر قرضے دینے اور بیرون ملک دولت چھپانے  کے جرائم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

بیجنگ کی تھرڈ انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے جاری فیصلے کے مطابق ہی  کو51  لاکھ یوآن(تقریباً 7 لاکھ 17ہزار560امریکی ڈالر) کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

رشوت ستانی کے حوالے سے عدالتی  فیصلے کے مطابق ہی نے 2006 سے 2021 تک بینک آف چائنہ (بی او سی ) کی ہائی نان برانچ کے صدر، بی او سی  کی شان ڈونگ برانچ کے سربراہ کے ساتھ ساتھ زرعی  ترقیاتی بینک آف چائنہ  کے نائب صدر  اور سی ڈی بی کے نائب سربراہ کی حیثیت سے اپنے اثر و رسوخ اور اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور افراد کو بینک قرضے  دلوانے اور ان کے بچوں کے لیے ملازمتوں کی فراہمی میں مدد  کی  اور اس کے بدلے میں 6کروڑ63 لاکھ 60ہزار یوآن سے زیادہ رقم اور قیمتی اشیا غیر قانونی طور پر وصول کیں۔