• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے سابق نائب صدر رشوت خوری پرگرفتارتازترین

December 14, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کے  احکامات پر جیلین کے صوبائی پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے رشوت خوری کے شبہ میں چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کے سابق نائب صدر ژو چھنگ یو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

ایس پی پی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ژو چھنگ یو کے کیس کی تفتیش نیشنل کمیشن آف سپرویژن نے کی جس کے بعد کیس پراسیکیوٹرز کے حوالے کیا گیا۔

کیس کی مزید تحقیقات  جاری ہیں۔