بیجنگ (شِنہوا) چین کے پالیسی بینکوں میں سے ایک چائنہ ڈویلپمنٹ بینک (سی ڈی بی) نے گزشتہ سال زراعت کے شعبے کے لیے اپنی مالی معاونت میں اضافہ کیا ہے۔
بینک کے مطابق سال 2022 کے دوران چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے زراعت سے متعلق نئے شامل کیے گئے واجب الادا قرضوں کی رقم 250 ارب یوآن (36.26 ارب امریکی ڈالرز) تھی۔
چائنہ ڈویلپمنٹ بینک نے کہا کہ ان قرضوں نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، زرعی اور دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، زراعت کو جدیدخطوط پر استوار کرنے ، دیہی زندگی کے ماحول کو بہتر بنانے جبکہ غربت کے خاتمے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم بنانے اور اس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے مضبوط مدد فراہم کی ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک نے گزشتہ سال دیہی احیائے نو کے لیے خصوصی مالیاتی بانڈز میں 8 ارب یوآن بھی جاری کیے تھے۔
بینک نے کہا ہے کہ سا ل 2023 کے دوران چائنہ ڈویلپمنٹ بینک زرعی اور دیہی بنیادی ڈھانچے اور دیہی احیا ئے نو کو فروغ دینے کے لیے اپنی مالی معاونت میں اضافہ جاری رکھے گا۔